Wednesday , December 19 2018

کونسل کیلئے تلگودیشم کے 3 اور وائی ایس آر کے 2 امیدوار منتخب

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش مقننہ کونسل کیلئے حکمراں تلگودیشم کے تین اور اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے دو امیدواروں کو آج منتخب قرار دیا گیا ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری کردہ صحافتی بیان میں بتایا گیا کہ جی ٹی سوامی ، جی سندھیا رانی اور وی وی وی چودھری (تلگودیشم) کے علاوہ پی سبھاش چندر بوس اور کے ویرا بھدرا سوامی (وائی ایس آر کانگریس) پانچ نشستوں (ارکان اسمبلی کے ذریعہ انتخاب) کیلئے بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT