Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کونسل کی بغیر اجازت تعمیری کاموں پر تنقید

کونسل کی بغیر اجازت تعمیری کاموں پر تنقید

بلدی عہدیدار رویہ تبدیل کریں، اجلاس سے کرشنا موہن کا خطاب
محبوب نگر 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی کونسلروں نے کونسل کی اجازت کے بغیر بلدی عہدیداروں پر تعمیراتی کاموں کے آغاز کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ اجلاس کی صدارت میونسپل چیر پرسن رادھا امر نے کی۔ تلگودیشم کے فلور لیڈر کرشنا موہن نے کہاکہ بلدی عہدیدار ہی کاموں کو قطعیت دینے لگیں تو کونسل کی موجودگی کیا معنی رکھتی ہے۔ انھوں نے سخت لب و لہجہ میں کہاکہ عہدیدار اپنا رویہ تبدیل کریں اور کونسل کے وقار کو برقرار رکھیں۔ 14 ویں فینانس کے فنڈس کو 2015-16 ء میں خرچ کے لئے جو منصوبے بنائے گئے ہیں اس پر چیرپرسن اور کونسلرس کے درمیان تکرار ہوئی۔ کونسلرس نے متحدہ طور پر کہاکہ کونسلرس کے ترتیب دیئے گئے ترقیاتی کاموں کو ہی روبہ عمل لایا جائے۔ اجلاس میں مقامی رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے عہدیداروں سے پینے کے پانی اور بیت الخلاؤں کی تعمیر اور وظائف کی ادائیگیوں کے تعلق سے واقفیت حاصل کی۔ انھوں نے بتایا کہ 9 ہزار مستحقین میں وظائف کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ بعض افراد کو فنی وجوہات کی بناء تقسیم میں تاخیر ہورہی ہے وہ بھی جلد جاری کردیئے جائیں گے۔ اجلاس میں وائس چیرمین راملو، میونسپل کمشنر سرینواس اور کونسلرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT