Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / کونٹا نے کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ کا ٹائٹل جیتا

کونٹا نے کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ کا ٹائٹل جیتا

لندن ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ میزبان ملک کی یوہانا کونٹا نے امریکہ کی اسٹار وینس ولیمز کو ہرا کر جیت لیا ہے۔ فائنل میں میزبان یوہانا نے امریکی حریف کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے پہلا سٹ دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 سے اپنے نام کیا۔ وینس ولیمز نے دوسرے سٹ میں اچھی واپسی کی اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی لیکن تیسرے سٹ میں برطانوی کھلاڑی نے بہت اچھا کھیلا۔ وہ پوری طرح کھیل پر چھائی رہیں۔ اس طرح انہوں نے میچ میں 7-5 ، 5-7 اور 6-2 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

TOPPOPULARRECENT