Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کونڈا ریڈی پلی تالاب کو منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا

کونڈا ریڈی پلی تالاب کو منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا

ریاستی حکومت کی گرانقدر رقم کی منظوری سے تعمیر ، سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد
نارائن پیٹ /19 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے کونڈا ریڈی پلی تالاب ، کو منی ٹینک بنانے کیلئے تعمیری کاموں کا رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ ، صدر ٹی آر ایس ٹاون سپرنٹنڈنٹ مسٹر راج وردھن ریڈی صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی مسٹر این گوپال ، ارکان بلدیہ راگھوامیا گوڑ ، ماروتی ، پوسیل ونود ، ترنم بیگم کے علاوہ اقلیتی قائدین ، محمود قریشی ، معین الدین ، فیروز ، محمد اظہرالدین و دیگر قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے بتایا کہ نارائن پیٹ کے اس تالاب کو عوام کو تفریح مقام میں تبدیل کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے 31.70 لاکھ روپئے کی گرانقدر رقم منظور کی ہے اور کونڈا ریڈی تالاب کو منی ٹینک بنڈ کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اور یہ کام جنگی خطوط پر اندرون دیڑھ ماہ تعمیر کلیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر کے اس دعوی کو یاد دلایا کہ وہ علحدہ ریاست تلنگانہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ بناکر ہی چین کی سانس لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT