Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کونڈا سہادیو کا ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے انتخاب

کونڈا سہادیو کا ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے انتخاب

مشیرآباد کے ساکن کوہ پیما کی مالی مدد کرنے تلنگانہ حکومت کا وعدہ
حیدرآباد ، 24 نومبر (پریس نوٹ) شہر حیدرآباد کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مشیرآباد میں باپوجی نگر کے ساکن کونڈا سہادیو کو مارچ 2017ء کی ماؤنٹ ایورسٹ مہم کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ تلنگانہ اسٹیٹ کی نمائندگی کرنے والے واحد شخص ہیں۔ ہمالیہ کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی ’ایورسٹ‘ کو سَر کرنا نہایت جوکھم بھری اور بہت خرچیلی مہم ہے۔ اُن کی حوصلہ افزائی کی خاطر بی ایس راملو، چیئرمین بی سی کمیشن نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وزیر فینانس تلنگانہ ایٹالہ راجیندر سے ملاقات کرائی، جنھوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسے پُرجوش افراد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ وزیر فینانس نے وعدہ کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس مہم کیلئے اُن کی مالی مدد کے طور پر 35 لاکھ روپئے منظور کئے جائیں گے۔ سری سہادیو تاحال متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز، لمکا بُک آف ریکارڈز، انڈیا بُک آف ریکارڈز کے علاوہ انٹرنیشنل میڈلز شامل ہیں۔ نیز وہ امریکی صدر براک اوباما، اُن کے پیشرو جارج بش سے بھی ایوارڈز پاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT