Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کونڈا لکشمن باپو جی کی آج جینتی

کونڈا لکشمن باپو جی کی آج جینتی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : اچاریہ کونڈا لکشمن باپوجی کی 102 ویں یوم پیدائش تقریب 27 ستمبر کو 10 بجے دن اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔ وزیر بی سی ویلفیر جوگو رمنا نے یہ بات بتائی ۔ یوم پیدائش تقریب کا پوسٹر جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمنا نے کہا کہ باپو جی نے تلنگانہ کے حصول کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کونڈا لکشمن کے نظریات پر عمل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ باپوجی نے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور اس علاقہ کی جامع ترقی کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ تقریب میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ مہمان خصوصی ہوں گے اور ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ، کڈیم سری ہری ، اسپیکر ایس مدھو سدن چاری ، کونسل چیرمین سوامی گوڑ ، وزراء این نرسمہا ریڈی ، ایٹالہ راجندر ، ٹی سرینواس یادو اور دوسرے شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT