Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کونڈا لکشمن باپو جی یوم پیدائش تقاریب سرکاری سطح پر منانے حکومت کا فیصلہ

کونڈا لکشمن باپو جی یوم پیدائش تقاریب سرکاری سطح پر منانے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ممتاز مجاہد آزادی و سابق وزیر آنجہانی کونڈا لکشمن باپوجی کی یوم پیدائش تقاریب کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور بتایا جاتا ہیک کونڈا لکشمن باپوجی کی یوم پیدائش تقاریب 27 ستمبر کو منائی جائیں گی ۔ ان یوم پیدائش تقاریب کے بڑے پیمانے پر کامیاب انعقاد عمل میں لانے کیلئے حکومت نے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس کمیٹی کے صدر نشین وزیر بہبود پسماندہ طبقات و جنگلات جوگو رامنا ہوں گے ۔ علاوہ ازیں نائب صدر نشین کی حیثیت سے ایس درگیا گوڑ ‘ ایس وینکٹ رمنا ‘ جی یادگیری‘ ای شنکر ‘ این وینکٹیش ‘ این پریم لعل ‘ ایس بھومنا یادو ‘ ایم بھاگیہ لکشمی ‘ ٹی رامانجم ‘ ایس وجئے کمار کے ساتھ ساتھ کنوینرس کوارڈینیٹرس اور مشیران کی حیثیت سے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے مزید 72 اہم شخصیتوں کو شامل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT