Thursday , November 23 2017
Home / تفریح / کون بنیگا بگ باس 10 کا ونر لوپا مدرا راوت یا پھر منو پنجابی

کون بنیگا بگ باس 10 کا ونر لوپا مدرا راوت یا پھر منو پنجابی

کلرس چینل کے مقبول عام شو بگ باس سیزن 10 کے ٹی آر پی کا گراف ہر دن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اس کی ایک وجہ پچھلے نو سیزنس سے کافی صاف ستھرا ہے۔ ویسے کلرس کے اس مقبول شو کو ارشد وارثی، شلپا شیٹی، امیتابھ بچن، سنجے دت یہاں تک کہ فرح خان نے بھی ہوسٹ کیا لیکن 2010ء میں سلمان خان کی جانب سے اس شو کی میزبانی سنبھالنے کے بعد یہ ہر عام و خاص کے لئے دلچسپ شو بن گیا ہے یہ شو 90 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ 16 اکتوبر سے شروع ہوئے اس شو کا جوں جوں وقت گذاررہا ہے ناظرین میں اس کے جتنے والے امیدوار کا تجسس بڑھتا جارہا ہے۔ اس شو کے سیزن 10 کے لئے 15 کانٹسٹنٹس کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں 8 عام لوگ اور 7 سلیبرٹیز تھے پھر انہیں شارٹ لسٹ کرتے ہوئے ان کی تعداد 13 کردی گئی جن میں آکانشا شرما، لوکیش کماری شرما اور نوین پرکاش عام آدمی زمرہ سے آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ سلیبرٹیز سے کرن مہرہ، ساحل آنند، ایلینا کازن بھی گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ اب بگ باس کے گھر میں جو کانٹسٹنٹس ہیں ان میں بانی جڈج، راہل دیو، گورو چوپڑہ، روہن مہرہ، لوپا مدرا راوت، مونا لیزا کا تعلق سلیبرٹیز سے ہے جبکہ منوج پنجابی (منو پنجابی) منویر گرجار، پرینکا جگا، نیتھباکول، سدا چاری سائی بابا سوامی اوم جی اور جئے سن شاہ کو خرابی صحت کی وجہ گھر چھوڑنا پڑا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کون شو کے اختتام تک اپنا سفر جاری رکھتا ہے اور کون بگ باس سیزن 10 کا ونر قرار دیا جاتا ہے۔ مقابلہ تو کافی تگڑا ہے لیکن عوام کی ووٹنگ، مقبولیت، برتاو اور سمجھ داری اور چالاکی سے گیم کھیلنے کی صلاحیت کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بگ باس سیزن 10 کی ونر یا تو لوپا مدرا راوت ہوں گی یا پھر منو پنجابی ان دونوں کے ساتھ ساتھ منویر گرجار بھی طاقتور کانٹسٹنٹ بن کر ابھرے ہیں اور یہ بھی اس دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT