Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کووند کیلئے یوپی مقننہ میں قرارداد

کووند کیلئے یوپی مقننہ میں قرارداد

لکھنؤ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش مقننہ نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظورکرتے ہوئے رامناتھ کووند کو صدرجمہوریہ ہند کی حیثیت سے اُن کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل دونوں نے کووند کے انتخاب کو سراہا ، جن کا تعلق کانپور سے ہے۔ دونوں مقننہ نے کہاکہ ریاست کے لئے یہ بڑے فخر کا معاملہ ہے۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے قرارداد پڑھتے ہوئے کہاکہ یوپی سے تعلق رکھنے والے کووند کا صدر بننا فخر کی بات ہے۔ یہ قرارداد اپوزیشن کی جانب سے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کئے جانے کے باوجود متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

گاؤ رکھشا کے نام پر تشدد ، مرکز اور ریاستوں سے جواب طلبی
نئی دہلی ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاؤ رکھشا اور کسی بھی قسم کی نگرانی کو کوئی تحفظ نہ دیا جائے اور گاؤ رکھشا کے نام پر پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر ان سے جواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس دیپک مصرا کی قیادت میں ایک بنچ کو مرکز نے مطلع کیا کہ امن و قانون حکومت کا دائرہ اختیار ہے ۔ لیکن وہ (حکومت) ملک میں کسی بھی قسم کی نگرانی کی تائید نہیں کرتی ۔

TOPPOPULARRECENT