Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / کوٹھاری کے بعد بینک افسران بھی سی بی آئی کے رڈار پر

کوٹھاری کے بعد بینک افسران بھی سی بی آئی کے رڈار پر

کانپور، 21 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کانپور میں روٹومیک کمپنی کے مالک وکرم کوٹھاری پر شکنجہ کسنے کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیمیں کچھ دوسرے بینک حکام پر بھی شکنجہ کسنے کے لئے ان سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ان بینک حکام کو سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیم پوچھ گچھ کے لئے بلا سکتی ہے ۔ اس معاملہ میں بینک حکام کے پھنسنے کی اہم وجہ یہ بھی مانی جا رہی ہے کہ بینک آف بڑودہ کی تحریر پر سی بی آئی نے نامعلوم بینک افسران کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کیا ہے ۔ ایسے میں سی بی آئی کا شکنجہ بڑے بینک حکام پر بھی کسے گا۔ بینک ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بینک آف بڑودہ کی جانب سے درج اس مقدمے میں بینک حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ کس کس بینک افسر کو بینک آف بڑودہ نے ملزم بنایا ہے ۔ ذرائع مطابق ان میں وہی افسران شامل ہیں جنہوں نے وکرم کوٹھاری کو لون دیا تھا یا پھر لون دلانے میں مدد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT