Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکا: ارجنٹینا نے گروپ جیتا

کوپا امریکا: ارجنٹینا نے گروپ جیتا

سیاٹل ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی کے ہاف ٹائم پر میدان سنبھالنے تک ایرک لمیلا، ازیکیول لاویزی اور اُن کے بقیہ ٹیم ساتھیوں نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا کے گروپ D میں حصولِ ٹاپ پوزیشن کی راہ پر عمدگی سے گامزن کردیا۔ اس طرح ارجنٹینا نے بولیویا کو 3-0 سے شکست دے کر پورے ٹورنمنٹ میں تمام تینوں گروپ میچز جیتنے والی ٹیم کا اعزاز پایا۔ ارجنٹینا 1993ء میں کوپا امریکا جیتنے کے بعد سے اپنی پہلی بڑی انٹرنیشنل چمپئن شپ کا متلاشی ہے۔ فلیڈلفیا میں کوپا امریکا کے دیگر گروپ ڈی میچ میں چلی نے پناما کے مقابل 4-2 کی فتح کے ساتھ کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔ ڈیفنڈنگ کوپا امریکا چمپینس چلی کو ایک مرحلہ پر پناما کی اچھی مزاحمت کا سامنا ہوا۔
انگلینڈ ٹور کیلئے مشتاق بولنگ کوچ
لاہور ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرمحمود کی عدم دستیابی کے باعث مشتاق احمد کو دورۂ انگلینڈ میں ٹسٹ سیریز کیلئے بولنگ کوچ کے طورپر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آسٹریلیائی اسٹیو رِکسن کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انگلش کاؤنٹی سرے کیلئے کھیلنے والے آل راؤنڈراظہر محمود کو کلب نے جولائی کے اختتام سے قبل پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT