Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکہ فائنل ‘ میسی کے افراد خاندان سے چلی کے شائقین کی بدسلوکی

کوپا امریکہ فائنل ‘ میسی کے افراد خاندان سے چلی کے شائقین کی بدسلوکی

سانٹیاگو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے افراد خاندان پر کوپا امریکہ کپ کے فائنل مقابلہ کے دوران چلی کے پرستاروں نے حملہ کی کوشش کی اور ان سے دھکم پیل کی گئی ۔ فائنل میں میسی کی ٹیم کو چلی کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ میسی کے افراد خاندان کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاف ٹائم

سانٹیاگو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے افراد خاندان پر کوپا امریکہ کپ کے فائنل مقابلہ کے دوران چلی کے پرستاروں نے حملہ کی کوشش کی اور ان سے دھکم پیل کی گئی ۔ فائنل میں میسی کی ٹیم کو چلی کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ میسی کے افراد خاندان کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاف ٹائم سے عین قبل میسی کے بھائی روڈریگو کو چلی کے ایک پرستار نے مکہ رسید کردیا ۔ اس وقت دونوں میں بحث ہوگئی ۔ اس کے بعد میسی کے افراد خاندان کو فوری طور پر محفوظ مقام کو پہونچادیا گیا ۔ ارجنٹینا کے فارورڈ سرگیو اگئیرو کے افراد خاندان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی اطلاع ہے ۔ انہیں بھی چلی کے پرستاروں نے دھکم پیل کانشانہ بنایا ۔ پنالٹی میں اس مقابلہ کو چلی نے 4 – 1 سے جیت لیا ۔ جاریہ سال یہ دوسرا بڑا فٹبال ٹورنمنٹ ہے جس میں میسی کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑآ تھا ۔ ورلڈ کپ میں بھی جرمنی کے خلاف ارجنٹینا کو اضافی وقت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جاریہ سال کوپا امریکہ کپ کے آغاز سے قبل میسی نے امید ظاہر کی تھی کہ اس بار ان کی ٹیم کو کامیابی ملسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ساری ٹیم خطاب جیتنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم کامیابی حاصل کرنے کے مستحق ہیں اور ورلڈ کپ کی شکست کے بعد اگر اس خطاب کو جیت لیا جائے تو یہ ٹیم کیلئے بہت اچھی بات ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT