Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوپا امریکہ کپ: پیراگوئے نے برازیل کو ہرا دیا

کوپا امریکہ کپ: پیراگوئے نے برازیل کو ہرا دیا

چلی 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹبال کپ میں پیراگوئے نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین کے مقابلے چار گول سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ سنہ 2011 میں بھی کوپا امریکہ کپ میں پیراگوئے نے برازیل کو ہرایا تھا۔ اس فتح کے بعد پیراگوئے یکم جولائی کو ارجنٹینا سے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہو گا۔مانچیسٹر سٹی کے سابق سٹرائیکر رو

چلی 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹبال کپ میں پیراگوئے نے برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین کے مقابلے چار گول سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ سنہ 2011 میں بھی کوپا امریکہ کپ میں پیراگوئے نے برازیل کو ہرایا تھا۔ اس فتح کے بعد پیراگوئے یکم جولائی کو ارجنٹینا سے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہو گا۔مانچیسٹر سٹی کے سابق سٹرائیکر روبنہو نے 15 ویں منٹ میں ڈینی ایلوس کے کراس پر گول کر کے برازیل کو ایک صفر کی سبقت دلا دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کے کھلاڑی تھیاگو سلوا کی غلطی کا پیرگوائے کے ڈیرل گونزالیز نے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی تاہم کھیل کے اختتام پر میچ ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پیراگوئے اور ارجنٹینا کے درمیان یکم جولائی کو پہلا سیمی فائنل ہوگا۔ برازیل نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پہلے دو مواقع ضائع کر دیے جبکہ گونزالیز نے پھر سے گول کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT