Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوپا میں امریکہ ۔ ارجنٹینا سیمی فائنل

کوپا میں امریکہ ۔ ارجنٹینا سیمی فائنل

ہوسٹن ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرگن کلنسمن یہ خواب دیکھنے کی جرأت کررہے ہیں کہ امریکہ کوپا امریکا سنٹناریو سیمی فائنلز میں یہاں منگل کو ’مشن ناممکن‘ کو ممکن کردکھائے گا جب میزبانوں کا سامنا لیونسل میسی زیرقیادت پُرجوش ارجنٹینا سے ہوگا۔ کلنسمن آخری چار تک رسائی کے اپنے اپنے ماقبل ٹورنمنٹ مقصد کی پہلے ہی تکمیل کرچکے ہیں، جیسا کہ انھوں نے اپنی ٹیم کو چیلنج بھرے گروپ مرحلے سے گزارا اور اِن فام ایکواڈر کے خلاف مشکل کوارٹر فائنل میں کامیاب ہوئے۔ لیکن معطلیوں کے باوجود جس امریکی کوچ کی ہوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں ترجیحی لائن اپ کو ممکن نہ ہونے دے گی، کلنسمن اپنی ٹیم کے امکانات کے بارے میں بہت پُرجوش دکھائی دیئے اور طاقتور ارجنٹینا کا مقابلہ کرنے بے تاب نظر آئے۔ جرمن ورلڈ کپ ونر کا کہنا ہے کہ ’’ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں ہم کوپا امریکا جیت نہیں سکتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT