Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ آرتھر کو برطرف کرنے محمد یوسف کا مطالبہ

کوچ آرتھر کو برطرف کرنے محمد یوسف کا مطالبہ

کراچی ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق قومی کپتان محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کیخلاف شکست کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو برطرف کیا جائے جو پاکستانی کھلاڑیوں پر کوئی مثبت اثر نہیں ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ پاکستانی ٹیم عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر کیوں ہے ، پاکستان کا بولنگ شعبہ  ہی ٹھیک نہیں تھا اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جنید خان اور حسن علی کو ایک طرح کے بولرقرار دینا محض ایک مذاق ہے کیونکہ ایک دائیں ہاتھ کا جبکہ دوسرا بائیں ہاتھ کا فاسٹ بولر ہے اور ان میں کوئی مماثلت نہیں۔ محمد یوسف نے کہا ہے کہ جس ٹیم کو بارہا شکست دی اس کیخلاف ایسی ناکامی باعث شرم اور ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT