Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوچ کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ،سعدیہ کارروائی کیلئے تیار

کوچ کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ،سعدیہ کارروائی کیلئے تیار

کراچی ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )کوچ سعید خان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی پاکستانی ویمنزفٹبال ٹیم کی گول کیپر سیدہ سعدیہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے معاملے پر کوئی کارروائی نہ کیے جانے کے بعد وہ آزادانہ بنیادوں پر اس مقدمے کی پیروی کریں گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری عزت کی بات ہے جسے میں ہرگز برداشت نہیں کروں گی، میں چپ نہیں بیٹھوں گی اور اس مقدمے کی پیروی کروں گی۔گول کیپر سیدہ سعدیہ نے ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزام عائد کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر کی رات کوچ نے انہیں ہراساں کیا۔معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے گول کیپر نے کہا کہ وہ لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں شریک تھیں تو اس دوران پوری تقریب میں انہیں گھور گھور کر دیکھنے والے کوچ نے کہا کہ وہ ڈائننگ ہال سے باہر آکر ان سے ملیں۔باہر آنے پر کوچ سعید خان نے مبینہ طور پر ہتک آمیز لہجے میں گفتگو کی اور ان کا دوپٹہ بھی پکڑ لیا جبکہ مبینہ طور پر ہاکی پلیئر پر ہاتھ بھی اٹھانے کی کوشش کی۔اسی موقع پر پی ایچ ایف کی ویمنز ونگ کی سیکریٹری باہر آئیں اور انہوں نے بیچ بچاؤ کرا کر کوچ کو ہاتھ اٹھانے سے روکا اور اس کے بعد وہ واپس ڈائننگ ہال میں چلی گئیں۔میں اس کے بعد بھاگ کر ہاسٹل روم میں چلی گئی لیکن کوچ نے میرا وہاں تک پیچھا کیا، اس موقع پر کمرے میں ایک اورکھلاڑی اقرا جاوید بھی موجود تھیں جو ڈنر کیلئے تیار ہو رہی تھیں۔سعدیہ نے الزام عائد کیا کہ کوچ نے ان کاہاتھ پکڑ لیا اور انہیں اور اقرا کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف کوئی بیان دیا تو وہ دونوں پر پابندی لگا دیں گے۔دوسری جانب برونائی میں موجود کوچ سعید خان نے ٹیم کی روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے پر کسی بھی قسم کی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوتا تو کمرہ سے بھاگ جاتا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ سعدیہ ٹیم سے خارج ہونے پر مایوس ہو کر مجھ پر الزامات لگا رہی ہیں۔پی ایس ویمنز ونگ کی سیکریٹری نے بھی سعدیہ کے بیان کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

شہزاد کا تصویر سے غائب ہونا معمہ بن گیا
شارجہ ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد ٹیم کے فوٹو شوٹ کی زینت بننے والے احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف آخری میچ اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد ٹیم کے فوٹو شوٹ میں دکھائی نہ دئیے۔ پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ احمد شہزاد فوٹ شوٹ کے وقت ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ پریکٹس کر رہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر اسے کچھ اور ہی رنگ دیا جا رہا ہے۔ شائقین نے کہا ہے کہ شہزاد ٹیم سے خارج کئے جانے کی وجہ سے فتح کی خوشی نہیں مناسکے۔

 

TOPPOPULARRECENT