Thursday , December 13 2018

کوڑنگل توسیع شاہراہ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے پر زور

کوڑنگل ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے اے سی ڈی پی فنڈس کے تحت کوڑاکرکٹ کی نکاسی کیلئے میجر گرام پنچایت کوڑنگل کیلئے چار لاکھ پچھتر ہزار روپئے کی خطیر رقمی لاگت سے موٹر گاڑی فراہم کرتے ہوئے گرام پنچایت کے حوالہ کیا ۔ بعدازاں دفتر گرام پنچایت میں مسٹر یس یم غوثن نائب سرپنچ نے مسٹر ریونت ریڈی کو تہنی

کوڑنگل ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے اے سی ڈی پی فنڈس کے تحت کوڑاکرکٹ کی نکاسی کیلئے میجر گرام پنچایت کوڑنگل کیلئے چار لاکھ پچھتر ہزار روپئے کی خطیر رقمی لاگت سے موٹر گاڑی فراہم کرتے ہوئے گرام پنچایت کے حوالہ کیا ۔ بعدازاں دفتر گرام پنچایت میں مسٹر یس یم غوثن نائب سرپنچ نے مسٹر ریونت ریڈی کو تہنیت پیش کی ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے پنچایت کی ترقی کیلئے فراہم کئے جانے والے فنڈس کے استعمال وغیرہ نکات پر غور کیلئے ای او مسٹر پرکاش کو مشورہ دیا ۔ پنچایت آفیس کیلئے جدید عمارت ، یم پی ڈی او عمارت ، دفتر تحصیل کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ لینے کا تذکرہ کیا ۔ توسیع شاہراہ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کرنے کا انکشاف کیا ۔ اس اجلاس میں مارکٹ یارڈ کے آغاز کیلئے ضلع رنگاریڈی کے نمائندہ مقام تانڈور ، پرگی اور کوڑنگل کے تاجر پیشہ حضرات سے ربط پیدا کرنے کیلئے ای او کو مشورہ دیا ۔ مسرز حافظ محمد یوسف صدر منڈل ٹی ڈی پی ، دیاکر ریڈی یم پی ٹی سی دیگر قائدین نندارم پرشانت وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT