Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل: ریٹرننگ آفیسر کا جائزہ اجلاس

کوڑنگل: ریٹرننگ آفیسر کا جائزہ اجلاس

کوڑنگل۔7مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے پانچ منڈلوں کوڑنگل‘ کوسگی ‘ مدور ‘ دولت آباد اور ممبرس پیٹ میں جملہ 211 پولنگ مراکز کی صورت حال سے واقفیت کیلئے ریٹرننگ آفیسر مسٹر ڈی ٹی نائک نے تمام منڈلوں کے تحصیلداران پر مشتمل جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے پولنگ مراکز میں بہم پہنچائی جانے والی سہولیات کے تعلق سے معلومات حاصل

کوڑنگل۔7مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے پانچ منڈلوں کوڑنگل‘ کوسگی ‘ مدور ‘ دولت آباد اور ممبرس پیٹ میں جملہ 211 پولنگ مراکز کی صورت حال سے واقفیت کیلئے ریٹرننگ آفیسر مسٹر ڈی ٹی نائک نے تمام منڈلوں کے تحصیلداران پر مشتمل جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے پولنگ مراکز میں بہم پہنچائی جانے والی سہولیات کے تعلق سے معلومات حاصل کیں ۔ خاص طور پر برقی سہولت اور معذور افراد کی حق رائے دہی کیلئے مراکز کے سامنے ریامپس وغیرہ نکات پر سیر حاصل واقفیت حاصل کی ۔ انتخابات کیلئے آفیسر موصوف نے مقامات کی صورتحال پر سرکل انسپکٹر پولیس وشوا پرساد سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر مذکورہ منڈلس کے تحصیلداران مسرز ٹی راجو ‘ جیا راج ‘ الیکشن ڈپٹی تحصیلدار شیوا کمار وغیرہ موجود تھے۔

٭٭ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے تحریک کے آغاز سے ہی جدوجہد میں شریک سابق رکن اسمبلی مسٹر گروناتھ ریڈی کی گرانقدر عوامی خدمات کے اعتراف میں کانگریس میناریٹی قائدین کی جانب سے پارٹی آفس میں بڑے پیمانے پر تہنیتی تقریب کا کامیاب انعاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے کوشش پر شریمتی سونیا گاندھی ‘ راہول گاندھی ‘ ڈگ وجئے سنگھ وغیرہ کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے آغاز میں سابق رکن اسمبلی نے سابق ایم پی پی مسٹر مدپا کی گلپوشی کی ۔ بعد ازاں مسٹر گروناتھ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 12مارچ کو مارکٹ یارڈ کوسگی میں بڑے پیمانے پر تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ میں جلسہ مبارکبادی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ موصوف نے ورکرس ‘ قائدین و دیگر حامیوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ اس موقع پر سرکردہ کانگریس قائدین مسرز قدوس بن احمد ڈی سی سی ممبر ‘ نائب سرپنچ ایم غوثن ‘ ظفر اللہ خان ‘ منان قادری وغیرہ موجود تھے ۔

٭٭ منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد برانچ کوڑنگل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بینک کی جانب سے تعلیمی اسکیم کے تحت مفلوک الحال ذہین طلبہ کی امداد عمل میں لائی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں کوڑنگل کے نمائندہ موضع انگڑی رائچور میں ہائی اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ روہنی کو ایس بی ایچ کی جانب سے پانچ ہزار روپئے مالیتی تعلیمی ساز و سامان پارچہ جات ‘ کتابیں ‘ سوٹ کیس ‘ قلموں کا سیٹ وغیرہ فراہم کئے گئے ۔ منیجر انجیا نے بتایا کہ اس سال تعلیمی امداد کیلئے مذکورہ مقام کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ موصوف مزید بتایا کہ مذکورہ طالبہ کو اس اسکیم کے تحت دسویں جماعت کی تکمیل تک ہر سال بینک کی جانب سے پانچ ہزار روپئے کی امداد کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر پربھات و دیگر اسٹاف ممبرس مسرز اننت راملو ‘ شنکر ‘ ہیڈماسٹر والہ پربھاکر ‘ ناگی ریڈی ٹیچر و غیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT