Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل : غیر موسمی بارش سے موسم خوشگوار

کوڑنگل : غیر موسمی بارش سے موسم خوشگوار

کوڑنگل۔/3اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل نشیبی اور مرطوب علاقہ ہونے کے باوجود بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے کوڑنگل کے بشمول اطراف واکناف دیہاتوں میں بھی دوپہر کے اوقات میں گرم لو چل رہی ہے۔ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں سے ہی گرمی کی لہر کا آغاز ہورہا ہے۔ ایسے ماحول میں گزشتہ

کوڑنگل۔/3اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل نشیبی اور مرطوب علاقہ ہونے کے باوجود بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے کوڑنگل کے بشمول اطراف واکناف دیہاتوں میں بھی دوپہر کے اوقات میں گرم لو چل رہی ہے۔ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں سے ہی گرمی کی لہر کا آغاز ہورہا ہے۔ ایسے ماحول میں گزشتہ روز شام پانچ بجے اچانک گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک ہونے والی طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیااور شاہراہوں پر ایک فٹ پانی بہہ رہا تھا۔ جس سے موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقفہ کے لئے مسدود ہوکر رہ گئی۔ قدیم بس اسٹانڈ کے روبرو شاہراہ پر پانی وافر مقدار میں جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی تھی۔

٭٭دکانات ارزاں فروشی کیلئے ہر ماہ اشیائے مایحتاج کی سربراہی کیلئے متعینہ اسٹاک پوائنٹ آفیسر مسٹر یوسف علی نے گزشتہ روز جائزہ حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سابق میں کارگزار ریونیو انسپکٹر آنند ڈپوٹیشن کے بعد اپنے اصل مقام کو روانہ ہوگئے۔ موصوف کی جگہ لنگال منڈل میں ڈپٹی تحصیدار کی حیثیت سے کارگزار مسٹر یوسف علی نے اسٹاک پوائنٹ آفیسر کوڑنگل کی حیثیت سے رجوع بہ کار ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT