کوڑنگل میں آنگن واڑی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ

کوڑنگل ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممبرس پیٹ منڈل کے بیشتر نمائندہ مقامات وڈچرلہ ، ناگی ریڈی پلی ، ممکی میٹلہ ، ینکے پلی ، ممبرس پیٹ ، گاجولہ گنٹہ ، تانڈہ ، وغیرہ میں رسورس پرسنس وینکٹ راملو اور راجو نے معائنہ کیا ۔ مراکز میں طلباء کی حاضری مراکز کے اوقات ، حاملہ خواتین ، زچاؤں ، کشور طالبات اور مراکز کو آنے والے بچوں کو فراہم ک

کوڑنگل ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممبرس پیٹ منڈل کے بیشتر نمائندہ مقامات وڈچرلہ ، ناگی ریڈی پلی ، ممکی میٹلہ ، ینکے پلی ، ممبرس پیٹ ، گاجولہ گنٹہ ، تانڈہ ، وغیرہ میں رسورس پرسنس وینکٹ راملو اور راجو نے معائنہ کیا ۔ مراکز میں طلباء کی حاضری مراکز کے اوقات ، حاملہ خواتین ، زچاؤں ، کشور طالبات اور مراکز کو آنے والے بچوں کو فراہم کی جانے والی متوازن غذا و دیگر غذائی اشیاء کی فراہمی وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ بعض مراکز میں طلباء کی برائے نام حاضری اوقات کی عدم پابندی کی نشاندہی کی گئی ۔ مراکز کو فراہم کئے جانے والے مرغی کے انڈوں کو Wxpiry date کے بعد سربراہی کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ سی آر پی حضرات نے انکشاف کیا کہ دو تین روز میں منڈل کے تمام مقامات پر موجود آنگن واڑی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT