Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں اندرون دس یوم ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کا آغاز

کوڑنگل میں اندرون دس یوم ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کا آغاز

ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور ایم پی جتندر ریڈی کا انکشاف

کوڑنگل ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر پنچایت راج مسٹر جوپلی کرشنا راؤ اور ایم پی جتندر ریڈی انکشاف کیا کہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں اندرون دس یوم ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا آغاز ہوگا ۔ گزشتہ روز وزیر جوپلی کرشنا راؤ ، ایم پی جتندر ریڈی ، رکن اسمبلی ریونت ریڈی اور چیرمین ضلع پریشد محبوب نگر بنڈارو بھاسکر وغیرہ نے مدور منڈل میں بیشتر ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر لحاظ سے پسماندہ علاقہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل کی ہمہ جہت ترقی کیلئے حکومت تلنگانہ کمربستہ ہوچکی ہے ۔ حلقہ اسمبلی کوڑنگل کو زیادہ فنڈس فراہم کئے گئے ہیں اور منڈل میں گریجن طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے منظور شدہ بی ٹی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ نیم 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کا آغاز کیا ۔ پلیرلہ تا چنتل گٹو تانڈے تک 1.56 کروڑ روپئے ، دورے پلی آر اینڈ بی روڈ تا جادھو راؤ پلی تانڈے تک مبلغ تین کروڑ روپئے ، دورے پلی تا چتریا نائک تانڈے تک 1.56 کروڑ روپئے ، کوتہ پلی آر اینڈ بی روڈ تا ویرارم پیدا تانڈے تک 1.2 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بی سی روڈس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اسی طرح مومناپور اور دورے پلی مقامات پر تعمیر شدہ 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں نٹرجنتہ مقام پر صدر ٹی آر ایس منڈل کمیٹی لچھمی نارائن ریڈی کی قیامگاہ پر منعقدہ اراکین کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سال گزشتہ بھر میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سی سی روڈس کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپیوں کی خطیر رقمی منظوری عمل میں آچکی ہے ۔ نیز حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں 1400 ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کیلئے منظوری عمل میں آئی ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ اندرون دس یوم کوڑنگل میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے پروگرام کو قطعیت دیدی گئی ہے ۔ 2019 ء کے عام انتخابات میں کوڑنگل ، گدوال ، کلواکرتی ، عالم پور وغیرہ حلقہ جات اسمبلی میں ٹی آر ایس کا پرچم لہرائے گا ۔ ایم پی جتندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی کو ہی چیف منسٹر کے سی آر ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے صرف کررہے ہیں اور کہا کہ سابق میں یہ آمدنی آندھرا کو منتقل کی جاتی رہی ہے ۔ موجودہ طور پر ہماری آمدنی کو خود ہم ہی ترقیاتی امور پر استعمال کررہے ہیں ۔اس پروگرام میں سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی ، ایم پی پی سنگیتا ، زیڈ پی ٹی سی السنویا وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT