Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ

کوڑنگل میں جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ

کوڑنگل۔16اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس تقاریب کے مبارک و مسعود موقع پرسالانہ چھٹی شریف کے ضمن میں گذشتہ روز عصر تا مغرب مولانا سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری و اعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ کی زیرنگرانی چھلہ مبارک محبوب سبحانیؒ واقع قدیم بس اسٹانڈ کے دامن میں پرچم کی ایستادگی ختم قرآن ‘ محفل قل ‘ فاتحہ خوانی و چراغ چشتیہ روشن کرنے کا اہتمام کیا گیا ۔ مشرف حسین نے سلام بہ بارگاہ خیرالانام پیش کیا ۔ صوفی سید شہباز پاشاہ قادری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پدا پور (نرمل والے صاحب ) چنو میاں زمیندار ‘ جناب الحاج سید خیرات علی قادری کے علاوہ مسرز عبدالحمید موذن مکہ مسجد ‘ شاکر قادری ‘ عبدالقادر ‘صلاح الدین قادری ‘ محمد عارف اور سید اشفاق کے علاوہ دیگر معززین کی کثیر تعداد شریک رہی ۔ سلطان محی الدین غوثن کی راست نگرانی میں بڑی دیگ میں کھیر تیار کی جاکر حاضرین و راہروں میں تقسیم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT