Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں حافظ محمد شیخ عادل کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

کوڑنگل میں حافظ محمد شیخ عادل کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

کوڑنگل 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس انتظامی مکہ مسجد کوڑنگل کے زیر اہتمام سلطان محی الدین غوثن کی زیر نگرانی آج بعد نماز جمعہ مسجد ہذا میں بڑے پیمانے پر کوڑنگل کے ہونہار طالب علم حافظ محمد شیخ عادل ولد شیخ احمد کی تکمیل حفظ قرآن کی مسرت میں تہنیتی تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میںآیا ۔ واضح ہو کہ مذکورہ طالب علم نے دارالعلوم عربیہ ک

کوڑنگل 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس انتظامی مکہ مسجد کوڑنگل کے زیر اہتمام سلطان محی الدین غوثن کی زیر نگرانی آج بعد نماز جمعہ مسجد ہذا میں بڑے پیمانے پر کوڑنگل کے ہونہار طالب علم حافظ محمد شیخ عادل ولد شیخ احمد کی تکمیل حفظ قرآن کی مسرت میں تہنیتی تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میںآیا ۔ واضح ہو کہ مذکورہ طالب علم نے دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ جڑچرلہ محبوب نگر میں زیر تعلیم رہتے ہوئے مولوی حافظ محمد منصور علی کی زیر نگرانی حفظ مکمل کیا۔ حافظ محمدشیخ عادل امام جامع مسجد پولے پلی جڑچرلہ ، محمد غوث محی الدین کے نواسے ہوتے ہیں۔ مصلیان مسجد نے حفظ کی تکمیل پر جناب شیخ عادل کومبارکباد دی اور اپنی نیک تمناوں کااظہار کیا ۔ اہم شرکاء میں مسرز حافظ محمد عبدالقدیر امام مسجد ہذا ،سید خواجہ معین اللہ شاہ قادری و اعجازی خلیفہ نانا حضرت چٹگوپہ، محمد عبدالرشید ایس ٹی او ،ایکزیکٹیو آفیسر گرام پنچایت عبدالمنان، محمد شمس الدین قاضی ، محمد مرتضی حسین صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد رفیع جنرل سکریٹری شرفن ویلفیر اسو سی ایشن ،سید فتح علی ،عبدالجبار سید صلاح الدین قادری ، الطاف رسول ، محمد عبداسلیم ، محمد حبیب ، محمد عبدالکلیم ،سید محمود اور عبدالحمدی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT