Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں رمضان کی گہما گہمی

کوڑنگل میں رمضان کی گہما گہمی

کوڑنگل۔9جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی رُوح پرور مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلمان قیام اللیل و دیگر عبادتوں میںمصروف ہوگئے ہیں ۔ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی مساجد کی ضروری صفائی کے ساتھ ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔کورنگل ٹاون و اطراف و اکناف دیہاتوں و قصبات کی مساجد مصلیوں سے بھری ہوئی نظ

کوڑنگل۔9جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی رُوح پرور مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلمان قیام اللیل و دیگر عبادتوں میںمصروف ہوگئے ہیں ۔ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی مساجد کی ضروری صفائی کے ساتھ ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔کورنگل ٹاون و اطراف و اکناف دیہاتوں و قصبات کی مساجد مصلیوں سے بھری ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ کمسن مصلیوں و روزہ داروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ہر طرف قرآن کریم کی آیات کی گونج کی وجہ نورانی منظر کی کیفیت ہے ۔ تمام چھوٹے بڑے اور معصوم بچے سبھی روزوں کا اہتما کرتے ہوئے عبادتوں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ تراویح اور پنچ وقتہ نمازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے بشمول پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش ‘ کرناٹک ومہاراشٹرا کے علاوہ بہار ‘ اترپردیش ‘ہریانہ و دیگر ریاستوں کے سفیر مساجد و دینی مدارس کی مالی اعانت کیلئے کوڑنگل کا دورہ کرتیہ ویء بامراد لوٹ رہے ہیں ‘ جہاں رمضانمختلف عبادتوں کو لیکر مصروف کردیا ہے وہیں خرید و فروخت میںبھی قابل لحاظ اضافہ ہوگیا ہے ۔ چھوٹا با ایک سیب اور چھوٹا ایک انار فی عدد 25/-روپئے میں دستیاب ہورہا ہے اوردیگر پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ نامساعد حالات‘ صبر آزماد ور اور ہوش رُبا مہنگائی کے پُرآشوت ماحول میںمسلمانوںمیں روایتی جوش وخروش دیکھا جارہا تھا ۔ ہر طرف مختلف قسم کے میوہ جات اور ہوٹلوں میں مختلف قسم کے پکوان ‘روزہ داروں کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں ۔ مکانات میں خواتین بھی عبادتوں میں مشغول ہیں اور طرح طرح کے پکوان کرتے ہوئے خود کو مصروف کرلیاہے ۔ افطار سے قبل قومی یکجہتی کے روح پرور مناظر دکھائی دے رہے ہیں ۔ ہندو بھائی اور بہنیں بصد عقیدت و احترام مساجد پہنچ کر روزہ دار مسلم بھائیوں کیلئے کھجور اور مختلف قسم کے میوہ جات وغیرہ فراہم کرتے ہوئے روزہ کشائی کا اہتمام کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT