Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں عرس تقاریب حضرت سید عبداللہ شاہ سائیںؒ

کوڑنگل میں عرس تقاریب حضرت سید عبداللہ شاہ سائیںؒ

کوڑنگل۔4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل کے نواحی مواضعات چٹلہ پلی وانگڑی رائچور کے جنگلات کے دامن میں واقع کوڑنگل منڈل کی مشہور و معروف قدیم ترین درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ سائیںؒکی پانچ روزہ عرس تقاریب کا ہر سال 5 اپریل تا 9 اپریل انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ صاحب مزار برگزیدہ ہستی کا شمار سلطنت مغلیہ کے دور میں عراق سے ہندوستان منتقل ہونے والے اولیائے کرام میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے شہنشاہ دہلی محمد بن تغلق نے 724ء میں اپنا پائے تخت بجائے دہلی کے دیوگری (دولت آباد) قرار دیا اور تمام دہلی کے باشندوں کو دولت آباد جانے کا حکم دیا اور شاہی فرمان جاری کیا کہ فلاں تاریخ تک کوئی بشر دہلی میں نہیں رہ سکتا چنانچہ 20 رمضان المبارک 725ء کو محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کے خلیفہ حضرت برہان الدین غریبؒ کی سرکردگی میں 700 پالکیوں کے ذریعہ ایک قافلہ جن میں اساتذہ علماء مشائخین اور صوفیا ء وغیرہ اپنے مریدوں، شاگردوں اور افرادِ خاندان کے ساتھ دہلی سے نکل کر تقریباً 4 ماہ بعد 7 محترم الحرام 725ھ کو دولت آباد پہنچا جہاں سے بیشتر بزرگان دین میر کارواں کی ایماء پر اشاعت اسلام کی خاطر علاقہ کرناٹک و تلنگانہ میں دور دور تک پھیل گئے۔ حضرت سید عبداللہ شاہ سائیں بھی 5 پالکیوں میں کوڑنگل سے قریب گھنے جنگلات میں واقع مذکورہ مواضعات کے دامن میں خیمہ زن ہوگئے اور اسی احاطہ میں رہ کر تاحیات اشاعت اسلام اور خدمت خلق کرتے رہے۔ تشنگان علم و عرفان کی پیاس بجھائی اور یہیں پر آرام فرما ہیں۔

TOPPOPULARRECENT