Saturday , December 15 2018

کوڑنگل میں عرس تقاریب کے پوسٹرس کی اجرائی

کوڑنگل یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں سدا سیو پیٹ منڈل کے نمائندہ مقام خانقاہ ذاکر نگر پیدا پور بتواریخ 4 مئی تا 6 مئی بڑے پیمانے پر منعقد شدنی اعراس مبارک حضرات صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاریؒ و صوفی ساجد پاشاہ قادری شطاری ؒ کے وال پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس خصوص میں جامع مسجد کوڑنگل کے صحن می

کوڑنگل یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں سدا سیو پیٹ منڈل کے نمائندہ مقام خانقاہ ذاکر نگر پیدا پور بتواریخ 4 مئی تا 6 مئی بڑے پیمانے پر منعقد شدنی اعراس مبارک حضرات صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاریؒ و صوفی ساجد پاشاہ قادری شطاری ؒ کے وال پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس خصوص میں جامع مسجد کوڑنگل کے صحن میں آج چار بجے شام نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ۔ خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ محمد عبدالرشید نے تفصیلی پروگرام پر مبنی وال پوسٹرس اجراء کئے ۔ اس ومقع پر مولانا شہباز پاشاہ قادری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پیدا پور نرمل والے صاحب سلطان محی الدین غوثن ‘سید عبدالواجد رضا و ایم اے قادر منصور وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT