Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں فائر اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

کوڑنگل میں فائر اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

کوڑنگل /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے تمام منڈلیں کوڑنگل ، کوسگی ، مدور ، دولت آباد اور بمرس پیٹ مستقر اور تحت کے مقامات پر جہاں کہیں بھی آتشزدگی کے حادثات کی رونمائی پر فائر اسٹیشن کو مطلع کرنے پر فائر انجن کے مقام حادثہ پر پہونچنے تک متاثرہ اشیاء جل کر خاکستر ہوجاتی ہیں ۔ عوام الناس کا استدلال ہے کہ حلقہ اسمبلی میں کسی مقام پر آگ کے حادثے پیش آتے رہتے ہیں مگر عوامی قائدین کی کان پر جوں تک نہیں دوڑتی جب بھی آتشزدگی کا حادثہ پیش آتا ہے فائر اسٹیشن محبوب نگر ، نارائن پیٹ ، ضلع رنگاریڈی کے مقامات تانڈور یا پرگی سے ربط پیدا کیا جاتا ہے ۔ حلقہ اسمبلی سے مذکورہ مقامات تقریباً چالیس کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں ۔ فائر انجن کے مقام حادثہ تک پہونچنے تک لاکھوں روپئے مایلت کی اشیاء لوگوں کی نظروں کے سامنے چل کر خاکستر ہوجاتی ہیں ۔ کوڑنگل منڈل میں پیش آنے والے آگ کے حادثات میں دوکانات، مکانات ، جھونپڑیاں اور بیشتر گھانس کی گریاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئیں ۔ علاوہ ازیں میوے لدے ہوئے باغات اور تور کی فصلوں کو آگ لگ جانے سے کسانوں کو کافی نقصان بھگنا پڑا ۔ کوسگی منڈل میں بوگارم مقام پر مویشیوں کیلئے اکھٹا کئے گئے چارے کے ذخیرہ کو آگ لگ جانے سے تین عدد گھانس کی گریاں اور دو کڑوی کی گریاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ کوسگی مستقر پر کپڑے کی دوکان میں آگ لگ جانے سے دس لاکھ روپئے مالیت کی اشیاء تلف ہوگئیں ۔ قبل ازیں بعض غیر سماجی عناصر کی جانب سے ایک موٹر سائیکل اور ایک کار کو نذر آتش کیا گیا ۔ گڑماں اور اپائے پلی مقامات پر جانوروں کے کوٹھے جل گئے ۔ مویشی بری طرح جھلس گئے ۔ بل بھد رائے پلی میں بڑی جھونپڑی کو آگ لگ جانے سکا فی نقصان ہوا ۔ کرم پلی مقام پر باغ میں موجود گھانس کو آگ لگ جانے سے چار ایکر پر مشتمل میوے کی فصل ، ساگوان کے درخت جل کر راکھ ہوگئے ۔ مدور منڈل میں جاجی راؤ پلی میں گھطانس کی گریوں کو آگ لگ جانے سے کافی نقصان ہوا ۔ دولت آباد منڈل میں کوریٹر کے مقام پر گڑسیاں ، گھانس کی گریاں اور منڈل مستقر پر ایک رہائشی مکان جل کر خاکستگر ہوگیا ۔ بمرس پیٹمنڈل میں گھانس سے لدا ٹریکٹر گذر رہا تھا کہ برقی تاروں کی زد میں آنے سے ٹریکٹر گھانس سمیت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ مذکورہ حادثات کے تناظر میں عوام الناس کا پرزور مطالبہ ہے کہ ارباب مجاز حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں فائر اسٹیشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے انہیں مشکور فرمائیں تاکہ آگ کے حادثات پر کسی حد تک قابو پایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT