Monday , February 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں پینے کے پانی کی قلت

کوڑنگل میں پینے کے پانی کی قلت

کوڑنگل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل ٹاون میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی شدید قلت عام بات ہے ۔ مگر موجودہ طور پر موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی پینے کے پانی کی قلت کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس سے عوام میں مایوسی اور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ گذشتہ چار روز سے پانی کی عدم سربراہی پر کارگل کالونی کے باشندے برہمی کے عالم میں کاگنا پم

کوڑنگل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل ٹاون میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی شدید قلت عام بات ہے ۔ مگر موجودہ طور پر موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی پینے کے پانی کی قلت کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس سے عوام میں مایوسی اور شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ گذشتہ چار روز سے پانی کی عدم سربراہی پر کارگل کالونی کے باشندے برہمی کے عالم میں کاگنا پمپ ہاوز کے روبرو واقع تانڈور شاہراہ پر بڑے پیمانے پر دھرنا پروگرام منظم کئے ۔ ان لوگوں کا استدلال ہے کہ مذکورہ کالونی میں مہینہ میں صرف دس دن پانی کی سربراہی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ پینے کے پانی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کاگنا کے انتظامیہ نے شام تک پانی کی سربراہی کا تیقن دینے کے باوجود بھی مظاہرین کے نہ ماننے پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں سمجھا بجھا کر دھرنا پروگرام ختم کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سرکردہ قائدین مسرز کرشنم راجو ، عابد ، بابو وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT