Thursday , May 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں کانگریس و تلگو دیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کوڑنگل میں کانگریس و تلگو دیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

پارٹی آفس کوڑنگل میں منعقدہ جلسہ سے گروناتھ ریڈی کا خطاب

کوڑنگل۔ 9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز ٹی آر ایس پارٹی آفس کے احاطہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی نے انکشاف کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی شہرۂ آفاق فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر بیشتر سیاسی پارٹیوں کے قائدین جوق در جوق ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ موصوف نے چیف منسٹر کے سی آر کو عریبوں کا مسیحا قرار دیا۔ مسٹر گروناتھ ریڈی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مدور منڈل سے وابستہ کانگریس منڈل پریسیڈنٹ مسٹر ہمنی ریڈی اور کانگریس پارٹی ضلعی ترجمان مدور مسٹر سلیم نے گزشتہ روز ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی، جنہیں مسٹر گروناتھ ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل کرلیا۔ اسی طرح منڈل ممبرس پیٹھ میں دودھیال سے وابستہ تلگو دیشم و کانگریس سے وابستہ کارکنوں نے ریاستی وزیر ہریش راؤ اور ایم ایل سی نریندر ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ دودھیال کے سابق ایم پی ٹی سی مجیب کے بشمول بیشتر تلگو دیشم کارکنوں نے تلنگانہ بھون میں پارٹی رکنیت حاصل کئے۔ کوسگی منڈل میں ایم پی پی ناگل پلی پرتاپ ریڈی، منڈل پارٹی پریسیڈنٹ انا کشٹپا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ریاست تلنگانہ کی ٹی آر ایس سے ہی ترقی کی سمت گامزن ہے۔ مائناریٹی کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تلنگانہ نے خصوصی بجٹ مختص کرتے ہوئے لاجواب فلاحی کارنامے انجام دیئے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاستی مائناریٹی سیل سیکریٹری نصیر ریاستی وزیر ہریش راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر کوسگی کے قائدین جگدیشور ریڈی، لچھمی نارائن ریڈی، وینکٹیشم گوڑ، ہنمنت ریڈی، وینکٹ رام ریڈی،، مہیپال گوڑ، وغیرہ موجود تھے۔ گروناتھ ریڈی نے مزید انکشاف کیا کہ موجودہ طور پر کانگریس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو بالائے طاق رکھ کر داتی مفاد کیلئے عہدوں کے حصول کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ موصوف نے مزید ادعا کیا کہ تادم آخر ٹی آر ایس میں ہی برقرار رہوں گا اور جو بھی ذم داری عائد ہوگی، بسر و چشم تسلیم کرتے ہوئے کام کی انجام دہی کرتا رہوں گا۔ مزید انکشاف کیا کہ ٹی آر ایس حکومت حلقہ اسمبلی کوڑنگل کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کمربستہ ہوچکی ہے۔ اس پروگرام میں کوڑنگل سے وابستہ قائدین مسرز مدپا دیشمکھ، رام ریڈی، بسواراج، طاہر خاں، بالراج وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT