Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوڑنگل میں گھر گھر سروے پروگرام کے لئے مہم

کوڑنگل میں گھر گھر سروے پروگرام کے لئے مہم

کوڑنگل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست کو منعقد شدنی گھر گھر سروے پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں بڑے پیمانے پر موثر پیمانے پر موثر اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں اسپیشل آفیسر مسٹر سوریہ نارائنا مورتی کی ایما پر ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول و گرلز ہائی اسکول اور بالاجی کے

کوڑنگل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست کو منعقد شدنی گھر گھر سروے پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں بڑے پیمانے پر موثر پیمانے پر موثر اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں اسپیشل آفیسر مسٹر سوریہ نارائنا مورتی کی ایما پر ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول و گرلز ہائی اسکول اور بالاجی کے جی اسکول کے طلباء و طالبات پر مشتمل ریالیوں کا اہتمام کیا گیا۔ امبیڈکر چوراہا پر انسانی زنجیر کا اہتمام کرتے ہوئے سروے سے متعلق عوام میں شعور بیداری پیدا کی گئی ۔ اس موقع پر آفیسر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سروے کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر کس و ناکس کا تعاون ناگزیر ہے اور کہا کہ صرف ایک دن میں منعقد کئے جانے والے گھر گھر اور خاندان کے سروے کے ومقع پر تمام افراد اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اس دن اپنے گھروں میں ہی رہیں تا کہ سروے کرنے والے عہدیداروں کوصحیح معلومات فراہم ہوسکیں ۔ اس پروگرام میں ایم پی ڈی اور نرسنگ راو تحصیلدار روی کمار ایم ای او وینکٹ رام ریڈی کے علاوہ مدارس کے اساتذہ و طلباء نے حصہ لیا۔ کوسگی منڈل میں بھی مذکورہ سروے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تحصیلدار پشپا لتا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حکومت کی جانب سے مستحقین کیلئے فلاحی اسکیمات سے استفادہ کیلئے مذکورہ سروے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ لہذا تمام لوگ سروے کیلئے آنے والوں کو صحیح معلومات بہم پہنچائیں ۔ مدور منڈل میں محکمہ مال کے عملہ کی جانب سے خانہ شماری کی جاکر مذکورہ سروے کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ تحصیلدار مسٹر چندرا شیکھر نے عوام الناس سے خواہش ظاہر کی ہے مدور منڈل کے لوگ جو محنت مزدوری کیلئے دیگر مقامات پر عارضی طور مقیم ہیں وہ بھی 19 اگست تک اپنے آبائی مقامات پر لوٹ جائیں ۔ مزید انکشاف کیا کہ سروے کیلئے آنے والے شمار کنندوں کو آدھار کارڈ ،بینک اکاونٹ نمبر ،فون نمبر ،راشن کارڈ ،ووٹر کارڈ ،کرنٹ بل ،ایل پی جی نمبر، موٹر گاڑی کی تفصیلات وغیرہ سے اگاہ کرنا ہوگا ۔ ممبرس پیٹ منڈل میں اسپیشل آفیسر مسٹر وائی ودیا شنکر نے اپنی راست نگرانی میں تحصیلدار وینکٹیا ایم پی ڈی اوپلہ مجا و دیگر پنچایت و محکمہ مال کے عہدیداروں کی اعانت سے سروے کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ دولت آباد منڈل میں اسپیشل آفیسر حسین نے سروے سے متعلق تحصیل میں شعور بیداری اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار ا جئے راج ڈپٹی تحصیلدار نائک راو ، ریونیو انسپکٹرس کالپا، سہا دیو ،ایم ای او بالاجی ،اے پی ایم انجیلا، اے پی اور سندھیارانی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT