Thursday , December 13 2018

کوکاپیٹ میں مقفل مکانات سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد ۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کوکاپیٹ ویلیج میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹ میں سارقین نے مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر پی سنجے کمار نے بتایا کہ سارقین نے صبح کی اولین ساعتوں میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹس میں داخل ہو کر فلیٹس م

حیدرآباد ۔ 12 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کوکاپیٹ ویلیج میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹ میں سارقین نے مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر نارسنگی مسٹر پی سنجے کمار نے بتایا کہ سارقین نے صبح کی اولین ساعتوں میں راجیو گروہا کلپا اپارٹمنٹس میں داخل ہو کر فلیٹس میں قفل شکنی کے ذریعہ 14 تولے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کرشنا نامی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے 13 تولے طلائی زیورات مکان میںرکھے تھے اور سنکرانتی تہوار کے موقع پر رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے گئے ہوئے تھے کہ سرقین نے یہ واردات انجام دی ۔ نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT