Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی اور بوئن پلی کے تالابوں میں دو افراد غرقاب

کوکٹ پلی اور بوئن پلی کے تالابوں میں دو افراد غرقاب

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی اور بوئن پلی کے تالابوں میں دو افراد غرقاب ہوگئے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 15 سالہ چندر شیکھر جو بابا سیلانی نگر بورا بنڈہ کے ساکن کرشنا کا بیٹا تھا ۔ 17 مارچ کے دن ہولی تہوار کا جشن منانے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں واقع تالاب گیا تھا اور اسی دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے آج اس کمسن کی نع

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی اور بوئن پلی کے تالابوں میں دو افراد غرقاب ہوگئے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 15 سالہ چندر شیکھر جو بابا سیلانی نگر بورا بنڈہ کے ساکن کرشنا کا بیٹا تھا ۔ 17 مارچ کے دن ہولی تہوار کا جشن منانے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں واقع تالاب گیا تھا اور اسی دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے آج اس کمسن کی نعش کو برآمد کرلیا جو 9 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 26 سالہ پروین جو امبیڈکر نگر کے ساکن پرتاپ کا بیٹا تھا ۔ کل ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قالاب گیا تھا ۔ تالاب جانے سے قبل انہوں نے سیندھی کا استعمال کیا تھا اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

بنجارہ ہلز اور ملک پیٹ میں خودکشی کے واقعات
حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور ملک پیٹ کے علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے ملازمت کی تلاشی میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ کے بھرتواج جو ایم ٹیک کا طالب علم تھا ۔ ایل این نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ پرکاشم ضلع سے تعلق رکھتا تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمت نہ ملنے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ ویلاس ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ایس بی ایچ کالونی میں رہتا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT