Tuesday , December 11 2018

کوکٹ پلی اور دیگر علاقوں میں آندھرائی قائدین کی موجودگی،الیکشن کمیشن سے ٹی آر ایس کی شکایت

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے چیف الیکٹورل آفیسر سے شکایت کی ہے کہ کوکٹ پلی، شیرلنگم پلی، کھمم کے علاوہ دیگر اسمبلی حلقہ جات میں آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم قائدین قیام پذیر ہیں اور رائے دہندوں میں رقومات تقسیم کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس کی انتخابی کمیٹی کے ارکان ڈی وٹھل اور ایم رمیش ریڈی نے چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار کو ایک یادداشت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی حلقہ میں بیرونی افراد کے قیام کی گنجائش نہیں ہے لیکن انتخابی مہم کے اختتام کے باوجود آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم قائدین کوکٹ پلی، شیرلنگم پلی، کھمم اور دیگر حلقوں میں قیام پذیر ہیں۔ وہ مہاکوٹمی کے امیدواروں کی طرف سے رائے دہندوں میں رقومات تقسیم کررہے ہیں۔ کل رات کوکٹ پلی میں آندھراپردیش کے تلگودیشم قائد جوپوڑی پربھاکر رائو کے ایک حامی کو بھاری رقم کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا جس کی میڈیا کے مختلف گوشوں میں تشہیر کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف علاقوں سے مہا کوٹمی کے امیدواروں کی بھاری رقومات پولیس کی تلاشی میں ضبط کی گئیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر سے درخواست کی گئی کہ وہ عہدیداروں کو چوکسی کی ہدایت دیں تاکہ رقومات کی تقسیم اور رائے دہندوں پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کو روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT