Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی ملائیشین ٹاؤن شپ میں کارڈن سرچ آپریشن

کوکٹ پلی ملائیشین ٹاؤن شپ میں کارڈن سرچ آپریشن

حیدرآباد۔8 جولائی (سیاست نیوز) مادھا پور پولیس نے پہلی مرتبہ کوکٹ پلی علاقہ میں واقع ملائیشین ٹاؤن شپ میں کارڈن سرچ آپریشن انجام دیتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور مختلف گاڑیاں بھی ضبط کی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور اے وینکٹیشور راؤ کی زیرنگرانی عملہ کے 200 ملازمین پولیس پر مشتمل ٹیموں نے ملائیشین ٹاؤن شپ میں واقع 506 مکانات کی تلاشی لی اور یہاں موجود 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کو عصری ٹیکنالوجی سے لیس فنگر پرنٹ اِسکیانر کی مدد سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا اور اس کارروائی میں دستاویزات کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں 30 گاڑیاں ضبط کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT