Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کوکٹ پلی میں بہت جلد پینے کے پانی کی سربراہی

کوکٹ پلی میں بہت جلد پینے کے پانی کی سربراہی

رکن اسمبلی کرشنا راؤ کا پیدل دورہ، عوامی مسائل کی سماعت

رکن اسمبلی کرشنا راؤ کا پیدل دورہ، عوامی مسائل کی سماعت
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) رکن اسمبلی کوکٹ پلی مسٹر کرشنا راؤ نے کوکٹ پلی حلقہ کے موتی نگر بلدی ڈیویژن کے محلوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اُنھوں نے عوام کی جانب سے ناقص پینے کے پانی کی سربراہی کی شکایت پر کہاکہ بہت جلد صاف و شفاف پانی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ موتی نگر بلدی ڈیویژن کیلئے علیحدہ ذخیرہ آب تعمیر کیا جارہا ہے جس کی لاگت 20 کروڑ روپئے ہوگی۔ یہ ذخیرہ آب ایس پی آر ہلز میں تعمیر کیا جائے گا۔ جس کا سنگ بنیاد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ رکھیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پینے کے پانی کا مسئلہ ہر طرف موجود ہے۔ لیکن عوام کو بنا کسی رکاوٹ پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ مسٹر کرشنا راؤ نے پدماوتی نگر، اللہ پور، راجیو گاندھی نگر، حضور نگر، یوسف نگر، عزیز نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کالونیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی قائدین مسرز شیخ اسمٰعیل، شیخ حسین، محمد معین، جاوید، ملیش، راجو، بابا، راملو کے علاوہ آبرسانی اور بلدی عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT