Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / کوکٹ پلی میں زیرتعمیر عمارت منہدم، تین ہلاک، چار زخمی

کوکٹ پلی میں زیرتعمیر عمارت منہدم، تین ہلاک، چار زخمی

کوکٹ پلی کی سی بی سی آئی ڈی کالونی میں زیرتعمیر ایک عمارت کا ستون منہدم ہوجانے کے سبب تین افراد ملبہ میں زندہ دفن ہوگئے اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ اس المناک حادثہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد مزدور ہیں جو تعمیراتی کام میں حصہ لے رہے تھے۔ پولیس نے بلڈنگ کے گتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سکندرآباد کے چلکل گوڑہ میں پیر کو بارش کے سبب ایک مخدوش عمارت منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT