Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی میں طالب علم کا بے رحمانہ قتل

کوکٹ پلی میں طالب علم کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک طالب علم کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ سائی کرن جو کے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن شخص درگا پرساد کا بیٹا کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ پولیس کو سائی کرن کے ساتھیوں پر شبہ ہے کہ رات جھگڑے کے بعد ساتھیوں کے حملہ میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ہوگا ۔ پولیس کے پی ایچ پی نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

راجندر نگر سے گرفتار روڈی شیٹر کی عدالتی تحویل
حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک روڈی شیٹر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث پایاگیا اور یہ روڈی شیٹر راجندر نگر پولیس کو مطلوب تھا ۔ پولیس کے مطابق جتیندر سنگھ جو سکھ چھاونی کے ساکن دھارا سنگھ کا بیٹا تھا ۔ افضل گنج پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے سال 2010 میں اس کی روڈی شیٹ کھولی تھی ۔ پولیس نے جتیندر سنگھ کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT