کوکٹ پلی میں ویلینس سنٹر کا قیام

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی سرکاری ملازمین پنشنرس اور جرنلسٹوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں کوکٹ پلی جیسے اہم مقام پر بھی ’’ویلینس سنٹر‘‘ کا قیام عمل میں لانے کے لئے عہدیداران متعلقہ نے اقدامات کئے اور اب تک ہی اس ویلینس سنٹر میں انتظامات مکمل کرتے ہوئے تمام شعبہ جات سے متعلق طبی آلات فراہم کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب تک ہی کوکٹ پلی میں قائم کئے گئے ویلینس سنٹر میں ڈینٹل ڈپارٹمنٹ (شعبہ)، لیاب، فارمیسی سے متعلق تمام تر سہولتیں فراہم کی گئیں اور ادویات بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔ جبکہ اس ویلینس سنٹر میں چار آؤٹ پیشنٹ کمرے، ای سی جی، فزیوتھراپی اور ڈینٹل ٹسٹس کے لئے درکار مشنری و طبی آلات بھی فراہم کئے گئے جبکہ دیگر امراض سے متعلق طبی تشخیص و ٹسٹس وغیرہ کے طبی آلات بہت جلد دستیاب رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ضرورت کے مطابق ڈاکٹرس، نرسیس و دیگر اسٹاف کے تقررات عمل میں لانے کے لئے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT