Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / کوکٹ پلی کے لاپتہ تاجر کی نعش برآمد

کوکٹ پلی کے لاپتہ تاجر کی نعش برآمد

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ تاجر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کو کاروباری خصومت کے تحت اغواء کے بعد اس کا قتل کردیا گیا تھا اور اس کی نعش کو چھپادیا گیا تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے قاتل کو گرفتاری کے بعد لاپتہ تاجر 48 سالہ چندرا شیکھر کی نعش کو کومپلی علاقہ سے برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی کا ساکن چندرا شیکھر 16 اکٹوبر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی بیوی شوبھا نے کوکٹ پلی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے شیکھر کے فون کی کال ہسٹری کی جانچ کے بعد اصل سرغنہ گیری کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے بعد گیری نے چندرا شیکھر کے قتل کا انکشاف کیا ۔ چندرا شیکھر کا قتل اس علاقہ کے تاجروں کی سازش ہے ۔ چونکہ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک گلاس فیاکٹری ڈالی تھی اور اس علاقہ میں پہلے ہی سے 10 تا 12 افراد کی فیاکٹریاں چل رہی ہیں ۔ جیسے ہی چندرا شیکھر نے کاروبار شروع کیا دیگر تاجرین کا کاروبار ٹھپ ہوگیا اور چند نے نقصانات کے سبب اپنی سرمایہ داری روک دی تھی اور چند روز قبل دوبارہ اس علاقہ میں سرگرم ہوگئے اور منصوبہ تیار کرکے محبوب نگر کے متوطن اس شخص کو ختم کرنے کی سازش تیار کی اور گیری سے بات کی گیری نے 16 اکٹوبر کے دن چندرا شیکھر کا اغواء کیا ۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT