Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / کوہستان:تودہ گرنے سے کم از کم پانچ ہلاک

کوہستان:تودہ گرنے سے کم از کم پانچ ہلاک

پشاور ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح کوہستان میں تھانہ تل کی حدود میں واقع دور افتادہ قصبہ بدران میں پیش آیا۔ تھانہ تل کے محرر لطیف نے بتایا کہ تودہ سلطان نامی شخص کے گھر پرگرا اور اس کے تلے 11 افراد د

پشاور ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح کوہستان میں تھانہ تل کی حدود میں واقع دور افتادہ قصبہ بدران میں پیش آیا۔ تھانہ تل کے محرر لطیف نے بتایا کہ تودہ سلطان نامی شخص کے گھر پرگرا اور اس کے تلے 11 افراد دب گئے جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنے طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور اب تک پانچ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جو چار بچوں اور ایک خاتون کی ہیں۔ بقیہ افراد کو زندہ نکالنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT