Wednesday , December 19 2018

کوہلی، سنچری بنا کر محبوبہ کو ہوائی بوسہ دے سکتے ہیں

صفر پر آوٹ ہوکر بوسہ دینے پر مجھے اعتراض ہوگا : کپل دیو

صفر پر آوٹ ہوکر بوسہ دینے پر مجھے اعتراض ہوگا : کپل دیو
نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ ویراٹ کوہلی جب تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ان کی حرکات پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ کپل دیو نے نیوز 24 چینل کے زیراہتمام کرکٹ کانکلیو میں کہا کہ ’’کوہلی اگر سنچری بناتے ہیں اور اس کے بعد اپنی محبوبہ کی طرف ’’ہوائی بوسہ‘‘ دیتے ہیں تو اس پر مجھے برا ماننے کی کوئی بات نہیں ہوگی بلکہ مجھے اعتراض تو تب ہوگا جب کوئی کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوجائے اور ہوائی بوسہ دے۔ ہم ایک مختلف در میں کرکٹ کھیلے ہیں۔ زمانہ بدل چکا ہے لیکن یوں ہی بیٹھے بیٹھے یہ نہیںکہہ سکتے کہ کرکٹ اب شرفاء کا کھیل رہا ہے۔ اب چند برائیاں بھی ہونے لگی ہیں۔ ٹی 20 ایک متفقہ اور مقبول حقیقت ہے۔ کپل دیو نے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بغلگیر ہونے کے نئے طریقہ کا بذلہ سنجی کے ساتھ طنزیہ انداز میں حوالہ دیا۔ کپل دیو نے کہا کہ ’’میں کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکا یہ (ہندوستانی) ٹیم کھیل کے آغاز کے وقت گراونڈ پر ہی کیوں بغلگیر ہوتی ہے۔ آپ لوگ (ٹیم کے ارکان) ڈریسنگ روم میں کیا کرتے ہیں۔ کیا صرف انڈے کھاتے ہیں‘‘۔ کپل دیو نے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کے صرف 25 فیصد امکانات کا اظہار کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT