Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی آئرلینڈ کیخلاف دستیاب

کوہلی آئرلینڈ کیخلاف دستیاب

نئی دہلی۔11 مئی(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اپنی کاؤنٹی ٹیم سرے کی جانب سے کھیلنے کے بجائے آئر لینڈ کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں کھیل سکتے ہیں۔ سلیکٹرز نے ان میچوں کے لئے کوہلی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جس کی تاریخ سرے کے لئے ان کے تیسرے کاؤنٹی میچ کی تاریخوں سے ٹکرا رہی ہیں لیکن کوہلی کاؤنٹی میچ کے بجائے ٹیم سے کھیلنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔سرے نے کہا ہے کہ کوہلی جون کے آخر تک ان کی کاؤنٹی ٹیم سرے کیلئے کھیلیں گے ۔ سرے کی ٹیم اسکاربورو میں یارکشائر کے خلاف آخری میچ 25 سے 28 جون تک کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف 27 اور29 جون کو ہونے والی دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے بھی وراٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT