Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی آسٹریلیا اے کیخلاف چار روزہ میچ کھیلیں گے

کوہلی آسٹریلیا اے کیخلاف چار روزہ میچ کھیلیں گے

نئی دہلی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مستحقہ وقفے سے واپسی پر ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویراٹ کوہلی نے فیصلہ کیا ہے کہ آسٹریلیا A کے خلاف چینائی میں 28 تا 31 جولائی دوسرا چار روزہ ’ٹسٹ‘ کھیلتے ہوئے ردھم میں آئیں گے۔ کرکٹ بورڈ سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے سلیکشن کے بعد پریس کانفرنس کو بتایا کہ ویراٹ نے سلیکشن کمیٹی سے کچھ میچ پریکٹس کیلئے درخواست کی تھی اور آسٹریلیا اے کے خلاف کوئی میچ کھیلنا چاہا۔ وہ دورہ کنندہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف دوسرا چار روزہ مقابلہ کھیلیں گے۔ جب سندیپ پاٹل سے پوچھا گیا کہ اس ٹیم کی قیادت کون کریں گے، چیرمین آف سلیکٹرز نے کہا کہ چتیشور پجارا ہی نامزد کیپٹن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT