Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اور بمرا ٹوئنٹی 20 میں پہلے مقام پر فائز

کوہلی اور بمرا ٹوئنٹی 20 میں پہلے مقام پر فائز

دبئی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ ٹوئنٹی20 کے بیٹنسمینوں کی فہرست میں پہلے مقام پرفائز ہیں جبکہاوپنر روہت شرما نے تین مقامات اور شکھر دھون نے لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔29 سالہ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی20 سیریز میں104 رنز بنائے اس شاندار کارکردگی سے 13 نشانات ملے اور اب وہ دوسرے مقام پر قابض آسٹریلیا کے اوپنر آرون فنچ سے40 نشانات آگے ہیں۔ کوہلی کے 824 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ فنچ کے 784 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔روہت اور دھون نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریز میں بالترتیب93 اور87 رنز بنائے تھے ۔ روہت تین مقامات کے فائدے کے ساتھ 21 ویں نمبر پر جبکہ شکھر 20 مقاماتکی لمبی چھلانگ لگا کر45 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ روہت کے 569 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ شکھر کے 469 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔بولروں میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مین آف دی سیریز رہے جسپریت بمراہ724 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں ۔بھونیشور کمار دو مقامات کی ترقی کے بعد26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسپنر یجویندر چہل 22 مقامات کی چھلانگ کے بعد30 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ اسپنر اکشر پٹیل17 مقامات کی لمبی چھلانگ لگا کر62 ویں نمبر پر ہیں۔ٹیم درجہ بندی میں ہندوستان کو تین نشانات کا فائدہ ملا ہے لیکن ہندسوں کے بعد کے حساب کی بنیاد پر وہ انگلینڈ کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT