Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / کوہلی اور جادھو کی سنچریاں ، ہندوستان کی سنسنی خیز کامیابی

کوہلی اور جادھو کی سنچریاں ، ہندوستان کی سنسنی خیز کامیابی

پونے ۔ /15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ویراٹ کوہلی کے شاندار 122 رنز اور کیدر جادھو کی کیرئرکی بہترین 120 رنز کی اننگز کے باعث لوور مڈل آرڈر نے ہندوستان کو پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹس سے سنسنی خیز کامیابی دلائی ۔ کوہلی اور جادھو نے پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 200 رنز جوڑ کر ٹیم کی کامیابی کیلئے مضبوط بنیاد رکھی ۔ حالانکہ مہمان انگلینڈ نے 351 رنز کا سخت نشانہ مقرر کیا تھا ۔ ہندوستان کی امیدیں اس وقت موہوم نظر آرہی تھیں جب 64 رنز کے مجموعی اسکور پر چار بیٹسمین آؤٹ ہوچکے تھے ۔ مہیندر سنگھ دھونی (6) اور یوراج سنگھ (15) پر آؤٹ ہوگئے ۔ ہندوستان کو کوہلی اور جادھو کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری 10 اوور میں 60 رنز کی ضرورت تھی اور ہاردک پانڈیا نے 40 رنز ناٹ آوٹ کے ذریعہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کامیابی کو یقینی بنایا ۔ تین میچیز کی سیریز میں ہندوستان نے 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ آئندہ میچ /19 فبروری کو کٹک میں ہوگا پر

پہلے ونڈے میں انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف 350 رنز بنائے
جیسن رائے ‘ جو روٹ اور بین اسٹوکس کی نصف سنچریاں۔ ہندوستانی بولرس مہمان بلے بازوںکو روکنے میں ناکام
پونے 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پہلے ونڈے میں اپنے بلے بازوں کے بہترین مظاہرہ کی بدولت 350 رنز کا اسکور کھڑا کیا تھا ۔ انگلینڈ نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ پچاس اوورس میں سات وکٹس کے نقصان سے 350 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا ۔ انگلش ٹیم کے اس اسکور میں اس کے بلے بازوں جیسن رائے ‘ جو روٹ اور بین اسٹوکس نے اپنی نصف سنچریوں کے ذریعہ اہم رول ادا کیا ۔ دوسرے بلے بازوں نے بھی تیز رفتار سے قابل لحاظ اسکور کئے ہیں۔ اس میچ میں کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ انگلینڈ نے اچھی شروعات کی تھی ۔ 39 کے اسکور پر ہیلس 9 رن بناکر رن آوٹ ہوئے تھے ۔ تاہم جیسن رائے اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی رفاقت میں اچھے رنز بنائے ۔ جیسن رائے 61 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 73 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ جڈیجہ کی گیند پر دھونی نے انہیں اسٹمپ کیا ۔ جو روٹ نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور چار چوکوں و ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنائے ۔ بمراہ کی گیند پر پانڈیا نے ان کا کیچ لیا ۔ کپتان ایان مورگن دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ جوس بٹلر بعد میں قابل قدر 31 رن بنائے ۔ انہیں پانڈیا کی گیند پر دھون نے کیچ کیا جبکہ مورگن پانڈیا کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ آخری لمحات میں بین اسٹوکس نے تیز رفتار 62 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور 350 تک پہونچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے ۔ معین علی 17 گیندوں میں 28 رن بناکر یادو کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ اسٹوکس کو بمراہ کی گیند پر یادو نے کیچ کیا ۔ کرس ووکس 9 اور ڈیوڈ ولی 10 بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس میچ میں ہندوستانی بولرس کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا بلکہ وہ وقفہ وقفہ سے کمزور گیندوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے میں کامیاب رہے ۔ ہندوستان کیلئیہاردک پانڈیا ‘ جس پریت بمرا نے دو دو وکٹس حاصل کئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT