Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اور عماد ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز

کوہلی اور عماد ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز

دبئی ۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان منعقدہ آزادی کپ کے بعد ٹوئنٹی20 کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی تیسری جبکہ کھلاڑیوں میں بابراعظم نے کیریئرمیں بہترین مقام حاصل کرلیا ہے۔ورلڈ الیون کے خلاف شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے نوجوان بابر اعظم نے 21 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین مقام حاصل کرلیا ہے۔بابراعظم نے ورلڈ الیون کے خلاف 3 میچوں میں 179 رنز بنائے تھے۔آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی کے مطابق بیٹسمینوں میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیائی اوپنر اورن فنچ اورای این لیوس بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پرموجود ہیں۔کیوی کپتان کین ولیمسن کے چوتھے اورگلین میکس ویل کا پانچواں اور پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا مقام ہے۔ٹی ٹوئنٹی کی بولنگ کی درجہ بندی میں پاکستانی اسپنرعماد وسیم نے اپنا پہلا مقام بدستور برقراررکھا جبکہ ہندوستانی فاسٹ بولر بمرا ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز لیگ اسپنرعمران طاہر تیسرے، افغانستان کے اسپنر راشد خان چوتھے، بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پانچواں اور ویسٹ انڈین اسپنر سیموئیل بدری کا چھٹا مقام ہے۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست آل راؤنڈر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور بنگلہ دیش کے محموداللہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے اور ہندوستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا چھٹا نمبر ہے۔

TOPPOPULARRECENT