Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی اور محمد عامر میں مسابقتی مقابلے کی شعیب اختر کو امید

کوہلی اور محمد عامر میں مسابقتی مقابلے کی شعیب اختر کو امید

دبئی ۔5 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کو ایشیا کپ اور  ٹوئنٹی20 ورلڈ میں ہندوستان کے بیٹسمینوں کا سامنا کرنے کو شاندار قراردیتے ہوئے حکام کو خبردار کیا ہیکہ اگر دونوں حریف ٹیمیں مسلسل نہیں کھیلیں تو یہ کشش ختم ہوجائے گی۔ عامر نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف مختصر طرز کرکٹ کے 5 مقابلوں میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن انھوں نے ماضی کی یاد تازہ ضرور کردی اور  سینٹرل کنٹریکٹ میں واپسی بھی کرلی۔ 23 سالہ فاسٹ بولر عامر کے پاس پاکستان سوپر لیگ میں اپنے ردھم میں واپس آنے کا موقع ہے لیکن شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد عامر کی پانچ سال بعد واپسی ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ میں کارکردگی سے واضح ہوجائے گی، میری نظر میں ویراٹ کوہلی اس وقت بہترین بیٹسمین ہیں۔ ماضی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کئی سنسنی خیز مقابلوں کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولر شعیب  نے کرکٹ حکام پر زور دیا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زیادہ مقابلے ہونے چاہئیں۔پاکستان اور ہندوستان ایشیا کپ میں 27 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے جبکہ 19 مارچ کو ورلڈ کپ میں بھی روایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT