Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کوہلی بطور کپتان، کلائیولائیڈ، رچرڈز کی صف میں شامل

کوہلی بطور کپتان، کلائیولائیڈ، رچرڈز کی صف میں شامل

نئی دہلی ۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان ویراٹ کوہلی نے بطور کپتان ابتدائی 37 ونڈے میں سے 29 میں کامیابی حاصل کرکے زیادہ فتوحات کا ویسٹ انڈیز کے سابق کپتانوں کلائیو لائیڈ اور ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں۔ ہندوستان نے کولکتہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔کوہلی نے 92 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔کوہلی نے ٹیم کو بطور قائد اپنے 37 ویں میچ میں 29 ویں کامیابی دلائی اور صرف سات میچوں میں شکست کیساتھ دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ایم ایس دھونی کی جانب سے قیادت سے استعفیٰ کے بعد کوہلی کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ کلائیو لائیڈ اور ویون رچرڈز نے بھی بطور کپتان ابتدائی 37 میچز میں اپنی ٹیم کو 29، 29 فتوحات دلائی تھیں۔ ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان ابتدائی 37 میچوں میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے جنھوں نے 30 میچوں میں ٹیم کو فتوحات دلائی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT