Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی بڑے دل والے :محمدعرفان

کوہلی بڑے دل والے :محمدعرفان

لاہور۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد عرفان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ شکر ہے شعیب اختر کا کبھی سامنا نہیں ہوا، وہ بہت خطرناک بولر تھے۔ محمد عرفان کے بارے میں کوہلی نے کہا تھا کہ انہیں محمد عرفان سے بھی ڈر لگتا ہے، ان کے لمبے قد کی وجہ سے اسٹول پر چڑھ کر کوچ نے گیندیں ڈالیں تھیں جس پر پریکٹس کی۔کوہلی کے اس بیان پر محمد عرفان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ کوہلی بڑے دل کے مالک ہیں، ان کیلئے ڈھیروں دعائیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کرکٹ کے میدانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ ان کی اس بات کے جواب میں کوہلی نے بھی انکا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT