Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی بہتر لیکن عظیم کھلاڑی نہیں :ہولڈنگ

کوہلی بہتر لیکن عظیم کھلاڑی نہیں :ہولڈنگ

 

ممبئی۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے سابق بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ایک عمدہ بیٹسمین ہیں لیکن عظیم بیٹسمینوں میں شامل ہونے کے لئے انہیں انگلینڈ میں رنز بنانے ہوں گے۔ ہولڈنگ نے کوہلی کو انگلینڈ کے جیو روٹ اور آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ کے ساتھ دنیا میں سب سے تین بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دیا۔ ہولڈنگ کے مطابق عظیم بیٹسمین ہر جگہ رنز بناتے ہیں اور کوہلی ایسا کرنے میں ہنوز کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔ ہولڈنگ نے کہا کہ کوہلی ایک شاندار بیٹسمین ہیں اور مجھے کہا گیا تھا کہ تین اعلی کھلاڑیوں کا نام دیا جائے اور میں نے اس فہرست میں کوہلی کو بھی شامل کیا ہے اور وہ ایک بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ جب میں انہیں دیکھتا ہوں تو ان کے نام انگلینڈ میں رنز نہیں ہیں اور جب وہ وہاں بھی رنز بنانا شروع کردیں گے تو میں انہیں ایک عظیم کھلاڑی بلاؤں گا اورعظیم کھلاڑی ہر جگہ رنز اسکورکرتے ہیں۔ہولڈنگ نے ممبئی مرر کو دئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ کوہلی کرکٹ کے بارے میں جذباتی ہیں اور انہیں اپنی کپتان کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ویسے کپتان کے طور پر، وہ جوکچھ کرنے چاہتے ہیں انہیں وہ تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ میں کوہلی پر بہت زیادہ تنقید نہیں کرنا چاہتا کیونکہ کپتان کے طور پر مجھے یہ معلوم ہے کہ قائد اپنا راستہ پسند کرتا ہے اور وہ اپنی پسند کی ٹیم ہر وقت چاہتا ہے۔کوہلی اپنے کرکٹ کے بارے میں بہت جذباتی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سب کچھ کرنا چاہتے ہیں جو انہیں پسند ہو۔ گذرتے وقت میں وہ سیکھ جائیں گے ۔کوہلی نے جب سے قیادت لی ہے وہ کامیاب ہوئے ہیں اور انکا ایک مزاج بن چکا ہے اسے تبدیل کرنا مشکل ہے لیکن افریقی شکست سے وہ سبق لییں گے ۔یاد رہے کہ کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ 29 سالہ کوہلی سچن تنڈولکر (2010)، راہول ڈراویڈ (2004) اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑی روی چندرن اشون (2016) وہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے صرف چوتھا ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT